Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان خان کی فلم میں کام کرنے والے نوجوان اداکار کینسر کے باعث چل بسے

اترپردیش: بالی وڈ کے 26 سالہ معروف اداکار موہت بگھیل کینسر کے باعث چل بسے، وہ سلمان خان کی فلم 'ریڈی' میں عمار چوہدری کا کردار نبھانے کی وجہ سے مشہور تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکار کی موت کی خبر ہدایت کار اور لکھاری راج شاندلیا نے میڈیا کو دی۔ موہت کی موت ہفتے کی صبح ان کے آبائی علاقے متھورا اترپردیش میں ہوئی۔ وہ گزشتہ 6 ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں کینسر کا علاج کروارہے تھے۔

Ready actor Mohit Baghel passes away | Entertainment News,The ...

راج شاندلیا نے میڈیا کو بتایا کہ موہت سے ان کی آخری مرتبہ 15 مئی کو بات ہوئی تھی۔ بات چیت کے دوران موہت نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور اب وہ ٹھیک ہورہے ہیں۔

انہوں نے راج کو مزید بتایا کہ وہ ان دنوں متھورا میں ہی اپنے بڑے بھائی اور والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ تاہم ہفتے کو اچانک راج کو موہت کی موت کی خبر ملی جسے وہ سُن کر حیران ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ موہت بگھیل نے سلمان خان کی فلم 'ریڈی' کے ساتھ ساتھ 'گلی گلی چور پے' جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔